ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق، مسلمانوں کو ’’پرسنل لا‘‘ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی قبول نہیں: مفتی حنیف احرارؔ قاسمی

’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق، مسلمانوں کو ’’پرسنل لا‘‘ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی قبول نہیں: مفتی حنیف احرارؔ قاسمی

Wed, 07 Sep 2016 11:43:27    S.O. News Service

’’پرسنل لا‘‘ میں تبدیلی کی بات کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:آل انڈیا امامس کونسل
نئی دہلی6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)’’پرسنل لا‘‘ ہمارا مذہبی اور آئینی حق ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی بات بھی مسلمانوں کو برداشت نہیں۔ جو لوگ ’’پرسنل لا‘‘ کی مخالفت کرتے ہیں ، یا ’’پرسنل لا‘‘ میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلمان ہونے کا مطلب ہے ’’اللہ کے احکامات کو بلا کسی رد و بدل اور چوں و چرا کے قبول کرے، جس کو یہ منظور نہیں وہ مسلمان نہیں‘‘۔ آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی آج مدھیہ پردیش کی امامس کونسل کی ریاستی میٹنگ کے بعد میڈیا سے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ: ’’ جو ملک جامع دستور اور ہمہ گیر تہذیب پر مبنی ہے، اس ملک میں کچھ فاشسٹ عناصر باہمی منافرت پھیلا کر اپنے ناپاک مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کی عوام آر ایس ایس اور بی جے پی کی ’’نفرت کی سیاست‘‘ کو سمجھ چکی ہے۔ اور آنے والے وقت میں وہ ضرور ان کو اس کا سبق سکھائیں گے ‘‘۔مفتی احرارؔ قاسمی نے مزید کہا کہ : ’’ملک اور ملکی آئین کی حفاظت کرنا ہر ہندستانی کا فرض ہے۔تمام ہندستانی باشندے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، دلت، آدی واسی کو متحدہ طور پر اقدام کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے‘‘۔آل انڈیا امامس کونسل کے نیشنل انچارج مولانا فیصل صاحب نے کہا کہ : ’’ملک کو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ سامراجیت اور سنگھیت کی طرف لے جانے کی سازش چل رہی ہے۔ملک میں ملک مخالف کسی بھی طرح کی سرگرمی ملک کے ساتھ سب سے بڑی غداری ہے۔ اس پر حکومت کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے‘‘۔کونسل کے ریاستی صدر مولانا رمضان ندوی نے کہا کہ :’’مدھیہ پردیش میں گؤ ماس کے نام پر عورتوں کی پٹائی اس ملک کے انتظامیہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے؛ اس لیے آل انڈیا امامس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ایسے بے لگام عناصر کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی اقدامات کریں۔ اور قربانی کے موقع پراچھے سے اچھے انتظامات کیے جائیں‘‘۔ بھوپال میں منعقد اس اسٹیٹ کمیٹی میٹنگ میں ریاستی صدر مولانا رمضان ندوی،نائب صدر مولانا عارف ندوی، ریاستی جنرل سکریٹری مولانا عاصم سراجی، مولانا صغیر، خزانچی قاری حنیف اور دیگر تمام ضلعی صدور و نظماء نے کی شرکت کی ۔ 


Share: